۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مستندسازی جنایات داعش

حوزہ/ روضہ حضرت عباس علیہ السلام تنہا ایسا مرکز ہے جس نے ہمیشہ دستاویزی موضوعات پر کام کیا ہے اور اس سلسلے میں حرم کی انتظامیہ کمیٹی نے انسائیکلوپیڈیا آف جہاد کفائی اور انسائیکلوپیڈیا آف اسپائیکر (قتل عام) جیسے مجموعے شائع کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلائے معلی میں حرم حضرت عباس علیہ السلام میں واقع ’الوفی‘ فاؤنڈیشن برائے دستاویزی و مطالعات اور اقوام متحدہ سے وابستہ دہشت گردی کے جرائم کے دستاویزی مرکز کے ایک وفد کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے دوران دہشت گروہ داعش کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الوفی فاؤنڈیشن کے سربراہ احمد صادق نے بتایا: اس وفد کی میٹنگ اس مقصد کے لیے منعقد ہوئی کہ معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیسے کیا جائے اور ان جرائم کو اقوام متحدہ میں ایک جنگ کے طور پر رجسٹر کرنے کی کوشش کی جائے، ایسے جرائم جن کی تائید تمام شواہد، تفصیلات، دستاویزات اور تصاویر اور ویڈیوز سے ہوتی ہے جو ان جرائم کو دستاویزی شکل دینے میں مدد کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: روضہ حضرت عباس علیہ السلام تنہا ایسا مرکز ہے جس نے ہمیشہ دستاویزی موضوعات پر کام کیا ہے اور اس سلسلے میں حرم کی انتظامیہ کمیٹی نے آیت اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کے حکم پر انسائیکلوپیڈیا آف جہاد کفائی اور انسائیکلوپیڈیا آف اسپائیکر (قتل عام) جیسے مجموعے شائع کیے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .